نئی ڈیجیٹل میڈیا کمپنی قائم کر سکتے ہیں انتخابی شکست سے شدید مایوس ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی شکست سے شدید مایوس ہیں اور اپنی مدت پوری ہونے کے بعد ایک نئی ڈیجیٹل میڈیا کمپنی کے قیام کے منصوبے پر غور کر رہے ہیں

نئی ڈیجیٹل میڈیا کمپنی قائم کر سکتے ہیں انتخابی شکست سے شدید مایوس ٹرمپ
نئی ڈیجیٹل میڈیا کمپنی قائم کر سکتے ہیں انتخابی شکست سے شدید مایوس ٹرمپ
user

یو این آئی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی شکست سے شدید مایوس ہیں اور اپنی مدت پوری ہونے کے بعد ایک نئی ڈیجیٹل میڈیا کمپنی کے قیام کے منصوبے پر غور کر رہے ہیں۔ ٹرمپ انتخابی نتائج کے باضابطہ اعلان سے قبل ہی ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن کو منتخب صدر کے طور پر پیش کرنے پر فاکس نیوز سمیت کئی میڈیا اداروں سے ناراض ہیں۔

امریکی نیوز ویب سائٹ ایکسیوز نے جمعرات کے روز ایک رپورٹ میں اس سے وابستہ عہدیداروں کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔ ٹرمپ مہنگے کیبل ٹیلیویژن چینل کو کھولنے کے بجائے ایک نئی ڈیجیٹل میڈیا کمپنی کے قیام پر غور کررہے ہیں۔ ٹرمپ نئے آن لائن میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے فاکس نیوز کے حامیوں کو اپنی جانب راغب کرناچاہتے ہیں۔


ٹرمپ اور ان کے مشیروں اور کنبہ کے افراد نے ابھی تک نیا میڈیا ادارہ تشکیل دینے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انتخابات کے بعد اقتدار کی منتقلی میں کوئی دشواری نہیں ہوگی اور یہ عمل کے تحت ہموار طریقے سے ہی ہو گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔