کینیڈا میں مختلف مقامات پر ہوئی فائرنگ سے تین افراد ہلاک

کینیڈا کے برٹش کولمبیا کے لینگلے میں متعدد مقامات پر ہوئی فائرنگ میں ایک مشتبہ شخص سمیت تین افراد فوت ہوگئے جبکہ دیگر ایک گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔ یہ اطلاع رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس نے دی ہے

تصویر بشکریہ این ڈی ٹی وی
تصویر بشکریہ این ڈی ٹی وی
user

یو این آئی

اوٹاوا: کینیڈا کے برٹش کولمبیا کے لینگلے میں متعدد مقامات پر ہوئی فائرنگ میں ایک مشتبہ شخص سمیت تین افراد فوت ہوگئے جبکہ دیگر ایک گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔ یہ اطلاع رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس نے دی ہے۔

مقامی میڈیا نے پیر کو پولیس کے حوالے سے بتایا کہ لینگلے میں آج صبح تین افراد کو گولی مار دی گئی، جن میں سے دو ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔بعد میں مشتبہ کی شناخت کرکے پولیس نے اسے گولی مار دی۔ پولیس کا خیال ہے کہ علاقے کے بے گھر افراد کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

قبل ازیں پولیس نے ایک بیان میں بتایا تھا کہ ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ لیکن بعد میں کہا گیا کہ مشتبہ شخص کو گولی ماردی گئی اور اسکی موقع پر ہی موت ہوگئی۔


میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ مقتول مشتبہ اور متاثرین کے درمیان کیا تعلق تھا اور اس واقعہ کو انجام دینے کے پیچھے کیا مقصد تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے شہر لینگلے اور لینگلے ٹاؤن شپ کے کئی علاقوں کو عوام کے لیے بند کر دیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔