کورونا کے خلاف لڑائی ​​میں امریکہ ہندوستان کی مدد کر رہا ہے: جو بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ان کا ملک کووڈ ۔19 سے نمٹنے کے لئے مختلف طریقوں سے ہندوستان کی کافی مدد کر رہا ہے

امریکی صدر جو بائیڈن / آئی اے این ایس
امریکی صدر جو بائیڈن / آئی اے این ایس
user

یو این آئی

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ان کا ملک کووڈ ۔19 سے نمٹنے کے لئے مختلف طریقوں سے ہندوستان کی کافی مدد کر رہا ہے۔

بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے کہا ’’ ہم برازیل کی مدد کر رہے ہیں۔ ہم ہندوستان کی بھی کافی مدد کر رہے ہیں۔ میں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے بات کی ہے ۔ ہم ہندوستان کو آکسیجن اور ویکسین تیارکرنے کے کام آنے والی مشینوں کے کچھ پرزے بھیج رہے ہیں‘‘۔


انہوں نے کہا کہ یہاں دستیاب ایسٹرا زینیکا ویکسین کینیڈااورمیکسیکو بھیج دی گئی ہے اور دوسرے ممالک کے ساتھ اس کےلئے تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔

اس موقع پر وائٹ ہاؤس کے پریس سکریٹری جین ساکی نے کہا کہ آسٹرا زینیکا کو ہندوستان کے لئے ضروری سپلائی کی ہدایت دی گئی ہے، جس سے ہندوستان کو 2 کروڑ سے زائد خوراکیں ملیں گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


    /* */