روس کا خلاء میں اپنی سیٹلائٹ میزائل سے تباہ کرنے کا تجربہ، امریکہ نے شدید مذمت کی

امریکی افسران کا کہنا ہے کہ زمین سے کئے گئے اس میزائل حملہ سے متعلق امریکہ کو پیشگی اطلاعات نہیں دی گئی تھیں

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

ماسکو: روس کی جانب سے خلاء میں اپنے سیٹلائٹ کو میزائل سے تباہ کرنے کے ٹسٹ کی امریکہ نے شدید مذمت کی ہے۔ امریکی افسران کا کہنا ہے کہ زمین سے کئے گئے اس میزائل حملہ سے متعلق امریکہ کو پیشگی اطلاعات نہیں دی گئی تھیں، اتحادیوں سے مشاورت کے بعد جواب دیں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے روسی اقدام کو غیرذمہ دارانہ اور خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس تجربے سے سیٹلائٹ کے پندرہ سو سے زائد بڑے اور لاکھوں چھوٹے ٹکڑے خلا میں بکھر گئے ہیں جو تمام ملکوں کے مفادات کے لئے خطرہ ہیں۔ دوسری جانب پنٹاگن کے ترجمان نے کہا کہ روس جو صلاحیت حاصل کرنا چاہتا ہے اسے دیگر ممالک کی سلامتی کیلئے خطرے کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔