امریکہ نے 20 سال بعد خالی کیا افغانستان، آخری تین طیارے کابل ایئرپورٹ سے روانہ

افغانستان میں امریکہ کی 20 سالہ موجودگی کا اختتام ہو گیا ہے۔ امریکی فوج کے آخری تین طیاروں نے بھی پیر کے روز دیر رات گئے کابل ایئرپورٹ سے پرواز بھری

علامتی تصویر / Getty Images
علامتی تصویر / Getty Images
user

قومی آوازبیورو

کابل: افغانستان میں امریکہ کی 20 سالہ موجودگی کا اختتام ہو گیا ہے۔ امریکی فوج کے آخری تین طیاروں نے بھی پیر کے روز دیر رات گئے کابل ایئرپورٹ سے پرواز بھری۔ رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کے آخری تین سی-17 طیاروں نے 30-31 اگست کی نصف شب کو حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پرواز بھری اور اس کے ساتھ ہی افغانستان میں امریکی فوجی مہم کا اختتام ہو گیا۔

نیوز ویک کے ایڈیٹر نوید جمالی نے ٹوئٹر کر کے کہا کہ آخری طیارے نے پرواز بھر لی ہے اور جنگ کا اختتام ہو گیا ہے۔ وہیں سی این این کے صحافی نے کہا کہ امریکہ کے آخری سی-17 طیاروں نے حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پرواز بھر لی ہے۔ یہ افغانستان میں امریکہ کی موجودگی کا اختتام ہو سکتا ہے۔ وہیں، آر ٹی کے مراد گزدیایو نے ٹوئٹر کر کے کہا کہ امریکہ کے بچے ہوئے فوجی بھی کابل ایئرپورٹ سے روانہ ہو گئے ہیں، جنگ ختم ہو گئی ہے۔ مراد نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ جنگ 19 سال، 10 مہینے اور 25 دن تک جاری رہی۔


افغان صحافی معصوم غزنوی نے کابل ایئرپورٹ سے نکلنے کی تیاری کرنے والے امریکی فوجیوں کی ایک تصویر شائع کر کے اسے اپنے ملک پر قبضے کی آخری تصویر قرار دیا۔ طالبان نے امریکی فوجیوں کے کابل سے نکلنے کے بعد ہوا میں گولیاں چلا کر فتح کا جشن منایا۔ قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے افغانستان سے اپنی فوج کو یکم ستمبر، پھر 31 اگست تک واپس بلانے کا اعلان کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 31 Aug 2021, 8:40 AM