اقوام متحدہ نے عراق میں پر تشدد مظاہروں کی مذمت کی

اقوام متحدہ نے عراق میں احتجاجی مظاہروں کے دوران بھڑکے تشدد کی مذمت کی ہے، جس میں تقریبا 100 افراد کی موت ہو گئی ہے اور ہزاروں دیگر زخمی ہوئے ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ نے عراق میں احتجاجی مظاہروں کے دوران بھڑکے تشدد کی مذمت کی ہے، جس میں تقریبا 100 افراد کی موت ہو گئی ہے اور ہزاروں دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

یو این اسسٹنس مشن فار عراق (یو این اے ایم آئی ) کے لئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس کی خصوصی نمائندہ جينن هینس پلاسچیرٹ نے ملک میں پانچ دنوں سے جاری مظاہروں کے دوران بھڑ کے تشدد کی ہفتہ کو مذمت کرتے ہوئے اس کے لئے ذمہ دار لوگوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہئے ۔


پلاسچیرٹ نے ہفتہ کو ٹویٹ کر کے کہا’’احتجاج کے دوران واقع ہوئی اموات کا بہت دکھ ہے ۔ پانچ دنوں سے جاری احتجاجی مظاہروں میں کئی لوگوں کی موت ہوئی ہے اور کئی زخمی ہوئے ہیں ۔اسے روکا جانا چاہئے‘‘۔ انہوں نے کہا’’میں ہر فریقین سے رک کر سوچنے کی اپیل کرتی ہوں ۔ تشدد کے لئے ذمہ دار لوگوں کو سزا ملنی چاہئے۔ پورے عراق میں اتحاد کے جذبے کو فروغ د ینے دیں‘‘ ۔

عراقی پارلیمنٹ کے انسانی حقوق کمیشن کے مطابق بغداد اور دیگر کئی شہروں میں منگل سے جاری بڑے پیمانے پر تشداحتجاجی مظاہروں میں تقریبا 99 افراد کی موت ہو گئی ہے اور تقریبا 4،000 زخمی ہوئے ہیں ۔عراقی شہری بدعنوانی کے خلاف، بہتر زندگی اور اقتصادی بہتری کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت کے خلاف مظاہرےکر رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 06 Oct 2019, 10:58 AM