’او آئی سی اجلاس میں افغانستان کی عبوری حکومت کی بھی نمائندگی ہوگی

سعودی عرب کی دعوت پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں افغانستان کی عبوری حکومت کے نمائندے بھی موجود ہونگے

العربیہ ڈاٹ نیٹ
العربیہ ڈاٹ نیٹ
user

قومی آوازبیورو

سعودی عرب کی دعوت پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں افغانستان کی عبوری حکومت کے نمائندے بھی موجود ہونگے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ سعودی عرب کی دعوت پر اسلام آباد میں منعقد ہونے والا اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کا 17واں اجلاس اتوار کواسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اجلاس میں افغانستان کی عبوری حکومت کی بھی نمائندگی ہوگی۔ مذکورہ جلاس میں افغانستان میں انسانی المیے کے حوالے سے غور کیا جائے گا۔ بیان کے مطابق اجلاس میں افغانستان میں معاشی و اقتصادی بحران سے نمٹنے پر غور کیا جائے گا اور افغانستان میں خوراک و ادویات کی قلت اور بے گھر افراد کی مدد کا جائزہ لیا جائے گا۔


ترجمان دفترخارجہ کے مطابق او آئی سی کا اجلاس افغانستان کی موجودہ مالی حالات کے باعث اس کی مدد کے پاکستان کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ اجلاس میں او آئی سی رکن ممالک سمیت اقوام متحدہ اور عالمی مالیاتی ادارے شرکت کریں گے۔اس کے علاوہ اجلاس میں امریکا، برطانیہ، فرانس، چین، روس، جرمنی، اٹلی اور جاپان کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔