سوڈان میں فوجی تصادم کے سبب لگاتار بگڑتے جا رہے حالات، اقوام متحدہ افسر ’انسانی بحران‘ پر فکر مند

سوڈانی ڈاکٹرس یونین نے اپنے تازہ اَپڈیٹ میں کہا ہے کہ سوڈانی فوج اور نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان پہلی بار 15 اپریل کو تصادم شروع ہونے کے بعد سے کم از کم 958 لوگ مارے گئے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

سوڈان میں پرتشدد تصادم کے تیسرے ماہ میں داخل ہونے کے ساتھ ہی ملک بھر میں انسانی حالات لگاتار بگڑتے جا رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے راحتی امور کے چیف مارٹن گرفتھس نے اس تعلق سے جانکاری دی۔ نیوز ایجنسی شنہوا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی امور کے ایڈیشنل جنرل سکریٹری اور ایمرجنسی راحت کوآرڈنیٹر گرفتھس نے متنبہ کیا ہے کہ سوڈان کے دارفر میں حالات ’انسانی بحران‘ میں بدل رہے ہیں۔

گرفتھس نے کہا کہ تقریباً 17 لاکھ افراد اب داخلی طور پر نقلی مکانی کو مجبور ہوئے ہیں، جبکہ تقریباً 5 لاکھ افراد نے سوڈان سے باہر پناہ مانگی ہے۔ اقوام متحدہ کے افسر نے کہا کہ طبی اور انسانی ملکیتوں کی لوٹ بڑے پیمانے پر جاری ہے اور کسان اپنی زمین تک رسائی حاصل نہیں کر پا رہے ہیں، جس سے فوڈ سیکورٹی پر خطرہ بڑھ گیا ہے، اور جنسی تشدد کی خبروں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔


گرفتھس نے ایک بیان میں کہا کہ ’’میں خاص طور سے دارفر کے حالات کو لے کر فکرمند ہوں۔ دارفر تیزی سے انسانی بحران میں بدل رہا ہے۔‘‘ انھوں نے کہا کہ خوفناک انسانی حالات کے علاوہ دارفر میں بین المذہبی تشدد پھیل رہا ہے، جو 20 سال پہلے خطرناک جنگ کو بھڑکانے والی نسلی کشیدگی کو پھر سے شروع کرنے کا اشارہ دے رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ تشدد انسانی کوششوں میں رخنہ انداز بن رہا ہے۔ گرفتھس نے سوڈان کے دیگر حصوں کے ساتھ ساتھ پڑوسی ممالک سے سپلائی اور وَرکرس کی آمد و رفت یقینی کرنے کی گزارش کی، جہاں تقریباً 9 ملین افراد کو مدد کی ضرورت ہے۔

سوڈانی ڈاکٹرس یونین نے اپنے تازہ اَپڈیٹ میں کہا کہ سوڈانی فوج اور نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان پہلی بار 15 اپریل کو تصادم شروع ہونے کے بعد سے کم از کم 958 لوگ مارے گئے ہیں، جبکہ 4746 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔