’ بدل گیا جنگ کا جغرافیہ‘! ایران نے اسرائیل کے جوہری شہر پر حملے کے بعد کیا بڑا دعویٰ
آئی آر جی سی نے دعویٰ کیا کہ اس بار نہ صرف اسرائیل بلکہ امریکی فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ کویت میں علی السلم بیس اور متحدہ عرب امارات میں المنہاد اور الظفرہ ایئر بیس بھی اس کے نشانے پرآئے ہیں۔

ایران کی جوابی کارروائی کے تحت اتوار کو نشانہ بنائے گئے اسرائیل کے ’ڈیمونا‘ کا شمار دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں ہوتا ہے۔ یہ اسرائیل کے صحرا میں آباد ایک چھوٹا سا شہر ہے لیکن اس کی شناخت بہت زیادہ ہے۔ یہیں پر اسرائیل کا ایٹمی ری ایکٹر ہے۔ اس کی حفاظت کے لیے اسرائیل نے دنیا کا سب سے مہنگا اور جدید فضائی دفاعی نظام ’آئرن ڈوم‘، ایرو سسٹم‘ تک تعینات کررکھا ہے۔
خیال کیا جاتا تھا کہ یہاں تک کوئی میزائل نہیں پہنچ سکتا لیکن سنیچر کی رات کچھ ایسا ہوا جس کے بارے میں پہلے کبھی نہیں سنا گیا تھا۔ ایران کا میزائل ڈیمونا اس تک پہنچ گیا۔ جب سے امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر حملے شروع کیے ہیں، ایران نے جوابی حملوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ ایران نے اسے ’آپریشن وعدۂ صادق‘کا نام دیا ہے۔ اب یہ اپنے چوتھے مرحلے میں پہنچ چکا ہے اور ہفتے کی رات جو حملہ ہوا وہ اس آپریشن کی 73 ویں لہر تھی۔ ایران تھکا نہیں ہے، رُکا نہیں ہے اور ہر بار وہ دعوی کررہا ہے کہ اس کے حملے زیادہ درست ہو رہے ہیں۔
اس دوران ایران کے آئی آر جی سی یعنی یا پاسداران انقلاب نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ہفتے کی رات اس نے شمالی اور جنوبی اسرائیل دونوں پر بیک وقت حملے کیے ہیں۔ حملے میں 3 قسم کے میزائل سے کئے گئے جس میں الفتح، ایران کا ہائپرسونک میزائل، اتنی تیز رفتار کے روکنا بے حد مشکل، قدر اور عماد ، طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں جو درستگی کے ساتھ۔ نشانہ لگاتے ہیں اور ان میزائلوں کے ساتھ حملہ آور ڈرون بھی لانچ کیے گئے، شامل تھے۔
اس دوران اسرائیل کے 5 شہروں کو نشانہ بنایا گیا۔ جس میں ڈیمونا اہم تھا۔ یہ جوہری ری ایکٹر والا شہر ہے۔ آئی آر جی سی کا دعویٰ ہے کہ میزائل وہاں گرے جس سے درجنوں افراد ہلاک ہوئے۔ اس کے علاوہ بیر شیواکو نشانہ بنایا گیا اسرائیل کا ایک بڑا شہر ہے جس میں متعدد فوجی اڈے ہیں۔ وہیں ایلات بھی ایران کے نشانے پر رہا۔ یہ اسرائیل کا جنوبی بندرگاہی شہر، بحیرہ احمر پر واقع ہے۔ عراد اور کریات گٹ دونوں فوجی لحاظ سے اہم ہیں۔
آئی آر جی سی نے دعویٰ کیا کہ اس بار نہ صرف اسرائیل بلکہ امریکی فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ کویت میں علی السلم ایئر بیس اور متحدہ عرب امارات میں المنہاد اور الظفرہ ایئر بیس۔ ایران کا پیغام واضح ہے کہ ہم صرف اسرائیل سے نہیں لڑ رہے ہیں، امریکہ جہاں بھی ہے، وہ بھی نشانے پر ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔