میکسیکو میں ہولناک سڑک حادثہ، 18 افراد ہلاک

شمالی امریکہ کے میکسیکو کے شہر تاماؤلیپاس میں وکٹوریہ-مونٹیری ہائی وے پر ایک سڑک حادثے میں کم از کم 18 افراد ہلاک ہو گئے

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

میکسیکو سٹی: شمالی امریکہ کے میکسیکو کے شہر تاماؤلیپاس میں وکٹوریہ-مونٹیری ہائی وے پر ایک سڑک حادثے میں کم از کم 18 افراد ہلاک ہو گئے۔ علاقائی حکام نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ تمولیپاس اسٹیٹ پراسیکیوشن آفس نے ایک بیان میں کہاکہ سڑک حادثہ میں 18 افراد کی موت ہو گئی ہے۔

ریلیز کے مطابق حادثہ کل صبح تامولیپاس کے دارالحکومت سیوداد وکٹوریہ سے دارالحکومت مونٹیری جانے والی ہائی وے پر اس وقت پیش آیا جب ایک کنٹینر مسافر بس سے ٹکرا گیا۔ بس میں سوار 18 افراد ہلاک اور دیگر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔


بیان کے مطابق تصادم اتنا شدید تھا کہ دونوں گاڑیاں مکمل طور پر جل گئیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا اندیشہ ہے۔ پولیس نے معاملہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔