ایران میں جشن آتش کے دوران 6 افراد ہلاک، 331 افراد زخمی

ایران میں نوروز کے تہوار سے قبل منائے جانے والے ’چہارشنبہ سوری جشن آتش ‘کے دوران حادثات میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور 331 زخمی ہو گئے

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

تہران: ایران میں نوروز کے تہوار سے قبل منائے جانے والے ’چہارشنبہ سوری جشن آتش ‘کے دوران حادثات میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور 331 زخمی ہو گئے۔ ایران کی خبر رساں ایجنسی تسنیم نے بدھ کے روز ایمرجنسی سروسز کے افسران کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔

ایمرجنسی سروس کے افسر مجتبیٰ خالدی کے مطابق آگ لگنے کے متعدد واقعات ہوئے ہیں جن میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور 331 زخمی ہوئے۔ ’چہارشنبہ سوری جشن آتش ‘ نوروز سے پہلے منایا جاتا ہے۔


خیال رہے یہ تہوار ایران میں نئے سال کے آغاز پر منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر لاکھوں افراد اس میں آگ پر کودتے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ نوروز کا تہوار مغربی اور وسطی ایشیاء کے بہت سے علاقوں میں منایا جاتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔