امریکی ریاست کولوراڈو میں فائرنگ، دو کی موت، ایک زخمی

امریکی ریاست کولوراڈو میں فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد کی موت اور ایک زخمی ہوگیا جسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

یو این آئی

لاس اینجلس: امریکی ریاست کولوراڈو میں فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد کی موت اور ایک زخمی ہوگیا جسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ لیک ووڈ پولیس ڈیارٹمنٹ کے مطابق، مقامی وقت کے مطابق صبح 11:52 پر، پولیس کو کولوراڈو کے دارالحکومت ڈینور کے جنوب مغرب میں واقع شہر لیک ووڈ میں گولیاں چلنے کی اطلاع موصول ہوئی۔

پولیس نے کہا ’’جب پولیس اہلکار موقع پر پہنچے تو تین افراد کو گولیاں لگی ہوئی تھیں۔ ایک نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ دو کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا، جن میں سے ایک کی موت ہوگئی، وہیں دوسرے کی بچنے کی امید ہےا۔پولیس نے کہا ’’ تینوں مردوں کے درمیان تعلق ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے، لیکن یہ واضح ہے کہ وہ کسی نہ کسی طریقے سے ایک دوسرے کو جانتے تھے۔

جاسوسوں کا خیال ہے کہ اس واقعے میں چوتھا شخص بھی ملوث ہو سکتا ہے جو پولیس کے موقع پر پہنچنے سے پہلے ہی موقع سے فرار ہو گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔