سردیوں میں وبا دو گنی ہو سکتی ہے، سائنسدانوں کا انتباہ

سائنسدانوں نے آنے والی سردیوں میں وبا کا حملہ دو گنا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے اور اس کے لئے تیار رہنے کے لئے کہا ہے۔وبا کی اس واپسی کا نام ’ٹونڈیمک‘ بتایا جا رہا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

دنیا بھر میں کورونا وبا کے معاملات اور اس سے ہونے والی اموات میں مستقل اضافہ جاری ہے اور کئی ممالک میں جہاں اس وبا کوختم تسلیم کیا جا رہا تھا وہاں اس وبا کی واپسی نظر آ رہی ہے جس میں نیو زی لینڈ ایک ملک ہے۔ان حالات میں دنیا کے سائنسدانوں نے انتباہ کیا ہے کہ آنے والی سردیوں میں اس وبا کا پھیلاؤ دو گنا ہو سکتا ہے ۔عوامی صحت سے جڑے ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والی سردیاں بری خبر لے کر آ رہی ہیں۔

واضح رہے سردیوں میں وبا کی اس واپسی کو سائنسداں ’ٹونڈیمک ‘ کہہ رہے ہیں اور ان کے مطابق کووڈ 19 کے ساتھ ساتھ موسمی بخار تباہی مچانے والا ہے۔ نیو یارک ٹائمس میں شائع خبر کے مطابق موسمی بخار ایک عام بیماری ہے لیکن اسپتالوں میں پہلےسے موجود کورونا کے مریضوں کی وجہ سے موسمی بخار کے مریضوں کو دشواری ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے یہ پھیلے گا اور اس سےانسان کی صحت کو پیش آنے والے خطرے میں مزید اضافہ ہو جائے گا ۔ موسمی بخار کا مریض کورونا وبا کے رابطہ میں آسکتا ہے جو انسان کی زندگی کو مزید خطرے میں ڈال سکتا ہے۔


سائنسداں اس بیماری کو لےکافی پریشان ہیں اور وہ اس کے پیشگی علاج کے لئے ’فلو شاٹ ‘پر زور دے رہے ہیں۔ برطانیہ میں اس کےبچاؤ کے لئے تیاریاں شروع کر دی ہیں اور وہاں کے وزیر اعظم نے ’فلو شاٹ‘ کیمپین شروع کر دی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔