پوتن نے آرتھو ڈوکس ایسٹر پر د دن کے لئے یوکرین کے ساتھ جنگ بندی کا کیا اعلان
روس نے اپنے فوجیوں کو آرتھوڈوکس ایسٹر کے موقع پر یوکرین کے خلاف فوجی کارروائیوں کو روکنے کا حکم دیا ہے لیکن ساتھ ہی ان پر زور دیا ہے کہ وہ کسی بھی ممکنہ اشتعال انگیزی کے خلاف چوکس رہیں۔

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے جمعرات کو آرتھوڈوکس ایسٹر کے موقع پر دو روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا اور امید ظاہر کی کہ یوکرین بھی اس کی تعمیل کرے گا۔ آرتھوڈوکس ایسٹر اس سال 12 اپریل کو منایا جائے گا۔
کریملن کے اعلان میں کہا گیا ہے کہ "آئندہ آرتھوڈوکس ایسٹر کے پیش نظر، 11 اپریل کو اور 12 اپریل کی شام تک جنگ بندی کا اعلان کیا گیا ہے۔ ہم اس بنیاد پر آگے بڑھ رہے ہیں کہ یوکرینی فریق روسی فیڈریشن کے اس قدم کی پیروی کرے گا۔"
اعلان میں کہا گیا ہے کہ وزیر دفاع آندرے بیلوسوف نے روس کے اعلیٰ فوجی کمانڈر اور چیف آف جنرل اسٹاف ویلری گیراسیموف کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس عرصے کے دوران تمام سمتوں میں فوجی کارروائیاں روک دیں۔ فوجی دستوں کو دشمن کی کسی بھی ممکنہ اشتعال انگیزی یا جارحانہ اقدام کو پسپا کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ تاہم یوکرین کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
واضح رہے کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی ایک ہفتے سے زائد عرصے سے ایسٹر پر جنگ بندی کی تجویز دے رہے ہیں اور یوکرین کے شہروں پر فضائی حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے اور دعویٰ کیا ہے کہ ماسکو نے ڈرون حملوں کا جواب دے رہا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔