ایران مخالف ایجنڈے کو بڑھاوا دینے کے خلاف ہے روس: لاوروف

ہم سلامتی کونسل کو جوڑ توڑ کرنے اور ایران مخالف ایجنڈے کو بڑھاوا دینے کےلئے اس صورت حال کا استعمال کرنے کی کسی بھی کوشش کی سختی سے مخالفت کریں گے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

روس نے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے طریقہ کار میں اپنے حساب سے تبدیلی کرنے اور ایران مخالف ایجنڈے کو بڑھاوا دینے کی کوششوں کی سختی سے مخالفت کرے گا۔

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے منگل کو یہ بات کہی۔ انہوں نے روس کے اس مسئلہ کو بین الاقوامی پلیٹ فارموں پر اٹھانے پر زور دیا۔ انہوں نے ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف سے بات چیت میں کہا ہے کہ ’’صورت حال (مشترکہ جامع ایکشن پلان کے بارے میں) فکر کی وجہ ہے۔ ویانا میں ابھی کچھ واقعات ہورہے ہیں۔


سرگئی لاوروف نے مزید کہا کہ ’ـ ہم سلامتی کونسل کو جوڑ توڑ کرنے اور ایران مخالف ایجنڈے کو بڑھاوا دینے کےلئے اس صورت حال کا استعمال کرنے کی کسی بھی کوشش کی سختی سے مخالفت کریں گے۔ ہم یقینی طور سے سبھی متعلقہ بین الاقوامی دوطرفہ فارمیٹس میں ان خیالات کو آگے بڑھائیں گے۔‘‘

مسٹر ظریف نے مسٹر لاوروف سے کہا کہ ’’میں آپ کے ذاتی کوششوں کے لئے خصوصی طور سے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کو نجی طور سے خط لکھنے، ساتھ ہی ساتھ ہمارےدوست (روسی ڈپٹی وزیر خارجہ) سرگئی ریاب کوف اور نیویارک اور ویانا میں آپ کے سفیروں کی کوششوں کےلئے سبھی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔‘‘


واضح رہے امریکہ پہلے ہی ایرانی نیوکلیائی معاہدہ سے علیحدہو چکا ہے لیکن وہ اب بھی ایران کے خلاف متحرک ہے اور ایران کے خلاف اقوام متحدہ میں کارروائی کروانا چاہتا ہے جس کی بڑے پیمانہ پر مخالفت ہو رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */