ترک ہوابازی کی تاریخ میں انقلاب! ڈرون کی 38 ہزار فٹ کی بلندی پر 25 گھنٹوں تک پرواز

ترکی میں مقامی سطح پر تیار کیے جانے والے ڈرون نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ترک ہوا بازی کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کیا ہے

ترکی کا ڈرون / تصویر بشکریہ یوکرنفارم
ترکی کا ڈرون / تصویر بشکریہ یوکرنفارم
user

یو این آئی

انقرہ: ترکی میں مقامی سطح پر تیار کیے جانے والے ڈرون نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ ترکی میڈیا کے مطابق ترک کمپنی بائیکار کی جانب سے مقامی سطح پر تیار کیے جانے والے ڈرون نے ترک ہوا بازی کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

مقامی و قومی وسائل کی مدد سے تیار کیے جانے والے ’آکنجی ڈرون‘ نے آزمائش کے دوران بلند پرواز کی۔ رپورٹ کے مطابق آکنجی ڈرون کو ضلع چورلو میں آزمائش کے لیے چھوڑا گیا تھا، جس نے 38 ہزار 39 فٹ بلندی پر مسلسل 25 گھنٹے 46 منٹ پرواز کی اور پھر یہ ڈرون کامیابی سے اپنے مقام پر باحفاظت اتر گیا۔


ترک حکام کے مطابق مقامی سطح پر تیار ہونے والے کسی بھی ڈرون نے آسمان پر اتنی بلندی میں پرواز کی ہے۔ قبل ازیں ترکی وزیر صنعت مصطفیٰ وارنک نے کہا کہ ’جب ہم اپنے ڈرونز میدان جنگ میں نکالیں گے تو دنیا امریکی لڑاکا طیاروں ایف 35 کی بجائے ترکی ڈرونز کا ذکر کرے گی‘۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے انقرہ میں شروع ہونے والی پیداواری استعداد و ٹیکنالوجی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ترک وزیر کا کہنا تھا کہ ’بہت جلد دنیا بھر میں ترک ڈرونز کا چرچا ہوگا‘۔

وزیر صنعت و ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ ترکی ڈرونز کی تیاری میں وسیع پیمانے کی سرمایہ کاری کرنے والے چند ممالک میں سے ایک ہے، جب ہم اپنے ڈرونز عالمی سطح پر میدان جنگ میں نکالیں گے تو یقین کریں پوری دنیا ایف۔35 لڑاکا طیاروں کی بجائے ٹرکش ڈرونز کا ذکر کرے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔