ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات 19 ستمبر کو ادا کی جائیں گی، شاہی محل کا اعلان

برطانیہ کے شاہی محل ’بکنگھم پیلس‘ نے اعلان کیا ہے کہ ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات 19 ستمبر کو لندن کے ویسٹ منسٹر ایبی میں مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے ادا کی جائیں گی

ملکہ الزبتھ ثانی / تصاویر Getty Images
ملکہ الزبتھ ثانی / تصاویر Getty Images
user

قومی آوازبیورو

لندن: برطانیہ کے شاہی محل ’بکنگھم پیلس‘ نے اعلان کیا ہے کہ ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات 19 ستمبر کو لندن کے ویسٹ منسٹر ایبی میں مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے ادا کی جائیں گی۔ سرکاری طور پر ادا کی جانے والی آخری رسومات سے قبل آنجہانی برطانوی ملکہ کا جسد خاکی قریبی ویسٹ منسٹر ہال میں چار دن تک رکھا جائے گا، تاکہ عوام ان کو خراج عقیدت پیش کر سکیں۔

خیال رہے کہ ملکہ الزبتھ دوم تخت پر 70 سال تک فائز رہنے کے بعد جمعرات کواسکاٹ لینڈ میں واقع شاہی قلعہ بالمورل میں انتقال کر گئی تھیں۔ ان کے تابوت کو اتوار کے روز قلعہ بالمورل سے ایڈنبرا لے جانے کے بعد وہاں سے منگل کو لندن منتقل کیا جائے گا۔ بعد ازاں بدھ سے ملکہ کا تابوت آخری رسومات کی صبح تک ویسٹ منسٹر ہال میں موجود رہے گا۔ ان کی آخری دعائیہ رسومات لندن کے ویسٹ منسٹر ایبی میں ادا کی جائیں گی۔


نارفوک کے ڈیوک ارل مارشل ایڈورڈ فٹزلان ہاورڈ نے بتایا ہے کہ ہم آنے والے دنوں میں اپنے فرض کو انتہائی دل جمعی سے انجام دیں گے، بلکہ اپنے دور کی ایک نمایاں شخصیت کے شایان شان الوداع کو یقینی بنانے کے عزم کے ساتھ بھی اپنا فرض ادا کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔