پوتن اور بائیڈن دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے

ایسی کون سی چیزیں ہیں جنہیں جزوی اور مکمل طور پر نافذ کیا جارہا ہے ۔ یقیناً یہ دو طرفہ تعلقات ہیں لیکن اب تک اسکی صورتحال اچھی حالت میں نہیں رہی ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور امریکی صدر جو بائیڈن منگل کے روز ایک ویڈیو کانفرنس کے ذریعے دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ جنیوا سربراہی اجلاس میں سامنے آنے والے نتائج کے نفاذ پر بات چیت کریں گے۔روسی حکومت کے ترجمان دمتری پیسکوف نے پیر کے روز یہ اطلاع دی۔

مسٹر پیسکوف نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا، "یقیناً اس پر بات کرنا ضروری ہے کہ جون کے مہینے میں جنیوا میں ہونے والی چوٹی کانفرنس میں جن باتوں پر بات ہوئی ہے، انہیں آگے کیسے نافذ کیا جائے۔ایسی کون سی چیزیں ہیں جنہیں جزوی اور مکمل طور پر نافذ کیا جارہا ہے، اس کے لئے کس طرح کی اضافی کوششوں کی ضرورت ہوگی ۔ یقیناً یہ دو طرفہ تعلقات ہیں لیکن اب تک اسکی صورتحال اچھی حالت میں نہیں رہی ہے۔


افسرنے بتایا کہ دونوں ممالک کے سربراہان یوکرین میں کشیدگی، روس کی سرحد پر نیٹو کی ترقیاتی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ سلامتی کی ضمانتوں پر مسٹر پوٹن کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ واضح رہے پوتن نے کل وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔