فلپائن: سمندری طوفان آگاٹون سے 14 افراد کی موت

ذرائع ابلاغ کے مطابق سٹی ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ آفس کی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلپائن کے مشرقی ساحل پر تین مختلف شہروں میں 14 افراد مردہ پائے گئے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

منیلا: فلپائن میں سمندری طوفان آگاٹون کی وجہ سے ہونے والی لینڈ سلائڈ میں کم از کم 14 افراد مارے گئے ہیں۔ سی این این فلپائن نے مقامی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں سے طوفان میں ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق سٹی ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ آفس کی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلپائن کے مشرقی ساحل پر تین مختلف شہروں میں 14 افراد مردہ پائے گئے۔ جبکہ 6 افراد کے لاپتہ اور 16 کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔


انہوں نے بتایا کہ طوفان کی وجہ سے سات گاؤں کے 100 سے زائد خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ سمندری طوفان آگاٹون اتوار کو ملک کے مشرقی ساحل سے ٹکرایا۔ اس کے بعد 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں۔ شدید بارش کے باعث مشرقی صوبہ سمر سمیت کئی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔