شمالی کوریا نے دو میزائلوں کا تجربہ کیا، جاپان نے طلب کیا قومی سلامتی کونسل کا اجلاس

جاپانی جھنڈا / یو این آئی
جاپانی جھنڈا / یو این آئی
user

یو این آئی

ٹوکیو: جاپان نے شمالی کوریا کے ذریعہ بیلسٹک میزائل کا تجربہ کئے جانے کے بعد قومی سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس طلب کیا ہے۔یہ اطلاع کیوڈو نیوز ایجنسی نے جمعرات کو اپنی رپورٹ میں دی ہے۔

قبل ازیں جاپانی میڈیا نے جمعرات کے روز خبر دی کہ شمالی کوریا نے ایک بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے جو جاپان کے خصوصی اقتصادی زون سے باہر گرا۔ دوسری جانب سی این این نیوز چینل نے امریکہ کے اعلیٰ افسران کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ شمالی کوریا نے دو میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔