شمالی کوریا کا طیارہ شکن میزائل کا تجربہ کرنے کا دعویٰ

شمالی کوریا نے نئے تیار کردہ اینٹی ایئرکرافٹ میزائل کا تجربہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، سرکاری خبر رساں ادارہ ’کے سی این اے‘ نے اطلاع دی ہے کہ شمالی کوریا نے جمعرات کو اینٹی ایئر کرافٹ میزائل کا تجربہ کیا

طیارہ شکن میزائل
طیارہ شکن میزائل
user

یو این آئی

پیونگ یانگ: شمالی کوریا نے جمعرات کو ایک نئے تیار کردہ اینٹی ایئرکرافٹ میزائل کا تجربہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سرکاری خبر رساں ادارہ (نیوز ایجنسی) کے سی این اے نے اطلاع دی ہے کہ شمالی کوریا نے جمعرات کو اینٹی ایئر کرافٹ میزائل کا تجربہ کیا۔

ادارے نے کہا ، ’شمالی کوریا کی اکیڈمی آف ڈیفنس سائنسز نے 30 ستمبر کو ایک نئے تیار کردہ اینٹی ایئر میزائل کا تجربہ کیا‘۔ ٹیسٹ کا مقصد میزائل کے عام جنگی کام اور لانچنگ پیڈ ، رڈار اور جنگی کمانڈنگ گاڑی کی عملی صلاحیت کی تصدیق کرنا تھا۔


اس نے کہا،’ڈیفنس سائنس اکیڈمی نے اعلان کیا کہ جدید تیرن اینٹی ایئر میزائل کا قابل ذکر جنگی صلاحیت کی تصدیق ہو گئی ہے جس نے ٹوئن رڈار کنٹرولنگ ٹیکنالوجی اور ڈبل اِمپلس فلائٹ مورٹار سمیت اہم نئی ٹیکنالوجی کو پیش کرکے میزائل کنٹرول نظام کے تیز رد عمل، سٹیک رہنمائی اور حملہ کرنے کی دوری کی صلاحیت کافی بڑھا دی ہے۔ یہ تجربہ مختلف طرح کے اینٹی ایئر سسٹم کے ممکنہ ریسرچ اورڈیویلپمنٹ میں بہت عملی اہمیت رکھتا ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔