مسلم یونیورسٹیاں عالمی سطح پر اسرائیلی یونیورسٹیوں سے کافی آگے، دنیا کی 100 بہترین یونیورسٹیوں میں 2 نے بنائی جگہ

رینکنگ میں ملائیشیا کی یونیورسٹی آف ملایا 58ویں، سعودی عرب کی کنگ فہد یونیورسٹی آف پیٹرولیم اینڈ منرلز 67 ویں، قطر یونیورسٹی 112ویں اور متحدہ عرب امارات کی خلیفہ یونیورسٹی 177ویں نمبر پر ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>طلبا کی علامتی تصویر</p></div>

طلبا کی علامتی تصویر

user

یو این آئی

واشنگٹن: مسلم دنیا کی 2 یونیورسٹیوں نے دنیا کی 100 بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست میں اپنی جگہ بنا لی۔ کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2026ء جاری کردی گئی ہے، جس میں 100 سے زائد ممالک کے ایک ہزار 500 سے زیادہ ادارے شامل ہیں جو کہ عالمی سطح پر اعلیٰ تعلیم میں نمایاں تبدیلیوں کو نمایاں کرتے ہیں۔

مسلم دنیا اور ایشیا کی یونیورسٹیوں کی اس رینکنگ میں بہتری آئی ہے جبکہ امریکہ اپنی صفِ اوّل کی پوزیشن پر برقرار ہے۔ اس رینکنگ میں ملائیشیا کی یونیورسٹی آف ملایا 58ویں، سعودی عرب کی کنگ فہد یونیورسٹی آف پیٹرولیم اینڈ منرلز 67 ویں، قطر یونیورسٹی 112ویں اور متحدہ عرب امارات کی خلیفہ یونیورسٹی 177ویں، انڈونیشیا کی یونیورسٹی آف انڈونیشیا 189ویں جبکہ قازقستان کی الفارابی قازق نیشنل یونیورسٹی 166ویں نمبر پر ہے۔


یہ رینکنگ مسلم اکثریتی ممالک کے تعلیمی اداروں کی کارکردگی میں نمایاں بہتری کی عکاسی کرتی ہے۔ دوسری جانب اس رینکنگ میں اسرائیل کی تل ابیب یونیورسٹی 223ویں نمبر پر ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔