معمر قذافی کے بیٹے ھنبیال قذافی کی دو ہفتوں کی بھوک ہڑتال، صحت خراب ہو گئی

لبنان میں لیبیا کے مرحوم صدر کرنل معمر قذافی کے بیٹے ھنبیال قذافی کی صحت دو ہفتے بھوک ہڑتال کرنے کے نتیجے میں خراب ہو گئی ہے

<div class="paragraphs"><p>العربیہ ڈاٹ نیٹ</p></div>

العربیہ ڈاٹ نیٹ

user

قومی آوازبیورو

لبنان میں لیبیا کے مرحوم صدر کرنل معمر قذافی کے بیٹے ھنبیال قذافی کی صحت دو ہفتے بھوک ہڑتال کرنے کے نتیجے میں خراب ہوگئی ہے۔ وہ بیروت میں زیر حراست ہیں اور بغیر کسی مقدمہ کے اپنی گرفتاری کے خلاف انہوں نے دو ہفتے قبل بھوک ہڑتال شروع کردی تھی۔ ان کے وکیل نے بتایا کہ ان کی حالت بگڑ گئی ہے۔

چند روز قبل لیبیا کی صدارتی کونسل نے اس معاملہ کے حوالے سے وزیر انصاف حلیمہ البصیفی کی سربراہی میں ایک کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے منصفانہ ٹرائل کو یقینی بنانے کے لیے تمام لبنانی حکام اور عدالتوں کے سامنے قانونی پیروی کرنے کے لیے ایک دفاعی کمیٹی کی تشکیل کا بھی حکم دیا ہے۔


صدارتی اقدام ھنبیال کی صحت کی خرابی کی خبروں کے بعد سامنے آیا ہے جس نے تقریباً دو ہفتے قبل بھوک ہڑتال کی تھی۔ ھنبیال کو 2008 میں شیعہ عالم موسی الصدر کے اغوا میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ موسی الصدر کو طرابلس میں 1978 میں غائب کردیا گیا تھا۔

موسی الصدر کی گمشدگی کے معاملے میں قذافی کے بیٹے نے اپنی بے گناہی برقرار رکھی اور اس نے تحقیقات کے دوران بار بار کہا کہ اس کے پاس کوئی معلومات نہیں ہے کیونکہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ بچہ تھا اور اس کی گمشدگی کا علم صرف اس کے بڑے بھائی سیف الاسلام قذافی اور سابق وزیر اعظم عبد السلام کو ہو سکتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔