افغانستان: نمازِ جمعہ کے دوران مسجد میں دو بم دھماکے، 30 ہلاک، 60 سے زیادہ زخمی
افغانستان میں نماز جمعہ کے دوران مسجد میں یکے بعد دیگرے دوبم دھماکوں میں تقریباً 30 افراد ہلاک جبکہ 60 سے زیادہ زخمی ہو گئے، ہلاک شدگان میں بڑی تعداد میں نمازی شامل ہیں

افغانستان میں نماز جمعہ کے دوران مسجد میں یکے بعد دیگرے دوبم دھماکوں میں تقریباً 30 افراد ہلاک جبکہ 60 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق ہلاک شدگان میں بڑی تعداد میں نمازی شامل ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگرہار کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران اچانک زوردار بم دھماکے ہوئے جسے سے مسجد کے شیشے ٹوٹ گئے اورعمارت کو شدید نقصان پہنچا۔
مشرقی صوبہ ننگرہار کے گورنر کے ترجمان عطاء اللہ خوگیانی نے بتایا کہ متاثرین میں وہ بچے بھی شامل ہیں جو مسجد میں موجود تھے لہذا ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے
ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے شہید اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں 20 نمازیوں کی شہادت کی تصدیق کردی گئی ہے جب کہ 50 زخمی ہیں جن میں سے 9 کی حالت نازک ہے۔ ننگرہار پولس چیف کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں تاہم حملے کی نوعیت کا تعین نہیں کیا جاسکا ۔ طالبان سمیت کسی بھی شدت پسند تنظیم نے حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی۔
واضح رہے کہ افغان طالبان اورامریکہ کے درمیان ہونے والے امن مذاکرات کو صدر ٹرمپ نے آخری مراحل میں اچانک ختم کردیا تھا جس کے بعد سے افغانستان میں حملوں میں شدت آئی ہے جب کہ تاحال صدارتی الیکشن کے نتائج کا بھی اعلان نہیں کیا گیا۔
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
