مودی نے پاپوا نیو گنی کے گورنر جنرل سے کی بات چیت

وزیر اعظم نے کہا کہ پاپوا نیو گنی کے گورنر جنرل باب دادا سے شاندار ملاقات ہوئی۔ ہم نے مختلف شعبوں میں اپنے ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بات کی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر ٹوئٹر @PMOIndia</p></div>

تصویر ٹوئٹر @PMOIndia

user

یو این آئی

نئی دہلی/پورٹ مورسبی: وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز پاپوا نیو گنی کے گورنر جنرل باب دادا کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ نریندر مودی اپنے تین ملکوں کے دورے کے دوسرے مرحلے میں اتوار کے روز پاپوا نیو گنی پہنچے۔ ایک ٹویٹ میں، وزیر اعظم نے کہا کہ پاپوا نیو گنی کے گورنر جنرل باب دادا سے شاندار ملاقات ہوئی۔ ہم نے مختلف شعبوں میں اپنے ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بات کی۔

ایک ٹوئٹ میں، وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا، "پاپوا نیو گنی میں وزیر اعظم نریندر مودی کے دن کا آغاز تاریخی گورنمنٹ ہاؤس میں گورنر جنرل باب دادا کے ساتھ پرتپاک بات چیت کے ساتھ ہوا۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور ترقیاتی شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا گیا۔


یہ میٹنگ پورٹ مورسبی میں واقع گورنمنٹ ہاؤس میں انڈو-پیسیفک جزیرہ تعاون (FIPIC) کے تیسرے فورم کے موقع پر ہوئی۔ گورنر جنرل نے پاپوا نیو گنی کے پہلے دورے پر وزیر اعظم مودی کا استقبال کیا۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے لیڈروں نے دو طرفہ تعلقات اور ترقیاتی شراکت داری کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا اور اسے مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */