لندن کے گولڈرز گرین ایریا میں چاقو باز نے دو یہودیوں کو نشانہ بنایا
خیراتی ادارے کے مطابق گولڈرز گرین روڈ پر ہونے والے حملے میں کم از کم دو افراد زخمی ہوئے جن کو یہودی بتایا جا رہا ہے۔ شمریم کے ارکان نے حملہ آور کو پکڑ لیااور شمریم ایک یہودی خیراتی ادارہ ہے۔

لندن کے گولڈرز گرین ایریا میں چاقو مارنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ اس علاقے میں یہودیوں کی بڑی آبادی ہے۔ شمریم نے تصدیق کی کہ علاقے میں دو افراد کو چاقو مارا گیا۔نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق خیراتی ادارے شمریم نے بتایا کہ گولڈرز گرین روڈ پر ہونے والے حملے میں کم از کم دو افراد زخمی ہوئے۔ شومرم کے ارکان نے حملہ آور کو پکڑ لیا۔ شمریم ایک یہودی خیراتی ادارہ ہے جسے رضاکار چلاتے ہیں اور شہریوں کی حفاظت کے لیے علاقے میں گشت کرتے ہیں۔ میٹروپولیٹن پولیس نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔
خیراتی ادارے نے ایکس پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ گولڈرز گرین روڈ پر ایک شخص کو چاقو کے ساتھ بھاگتے ہوئے دیکھا گیا۔ وہ سڑک پر چلنے والے یہودیوں کو چاقو مارنے کی کوشش کر رہا تھا۔ شمریم نے فوراً جواب دیا اور ملزم کو پکڑ لیا۔ خیراتی ادارے نے مزید بتایا کہ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی۔ خیراتی ادارے نے بتایا کہ اس شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ہتزولہ، طبی ادارے، میں ان دو افراد کا علاج چل رہا ہے جنہیں چھرا گھونپ دیا گیا تھا۔
ہتزولہ اسی علاقے میں کام کرنے والا ایک طبی خیراتی ادارہ ہے۔ ہتزولہ میں اس سے پہلے آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھاجس کے بارے میں یہ کہا جاتا ہے کہ یہ آگ جان بوجھ کر لگائی گئی تھی اور نتیجے میں تقریباً 1 ملین پاؤنڈ کا نقصان ہوا تھا۔فی الحال اس واقعہ میں ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ متاثرین کی حالت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔ حملہ آور کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے فوری بعد ایک میڈیکل ہیلی کاپٹر بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گیا۔ جیوش کرانیکل نے اطلاع دی ہے کہ زخمیوں میں سے ایک شمریم رضاکار تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔