24 سالہ نوجوان نے 81 سالہ خاتون سے رچائی شادی؟ 27 سال کی عمر میں دے گا طلاق
یوکرین کے ایک 24 سالہ طالب علم نے فوج کی ٹریننگ لینے کی لازمی شرط سے بچنے کے لئے 81 سالہ خاتون سے شادی کر لی
کیف: یوکرین کے ایک 24 سالہ طالب علم نے فوج کی ٹریننگ لینے کی لازمی شرط سے بچنے کے لئے 81 سالہ خاتون سے شادی کرلی۔ عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوکرین میں 24 سالہ نوجوان نے خاندانی مخالفت اور تنقید کے باوجود اپنے دوست کی 81 سالہ دادی سے شادی رچالی۔ تاہم اس شادی کا مقصدطالب علم کو ایک سال کی لازمی فوجی ٹریننگ سے بچنا تھا۔
ہر طالب علم کی طرح 24 سالہ الیگزینڈر کو بھی ایک خط موصول ہوا جس میں انہیں نزدیکی آرمی کیمپ میں جاکر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی تاکہ وہ ایک سالہ لازمی کورس میں شرکت کرسکے تاہم طالب علم ٹریننگ میں حصہ نہیں لینا چاہ رہا تھا۔
طالب علم نے آرمی ٹریننگ سے بچنے کے لیے ایک ایسے قانون کا فائدہ اٹھایا جس میں صرف اس شخص کو ٹریننگ سے استثنیٰ حاصل تھی جس کا اپنی کمزور یا بیمار اہلیہ کی دیکھ بھال کے لئے گھر پر رہنا ضروری ہو چنانچہ طالب علم نے 81 سالہ خاتون سے شادی کرکے بہانہ تیار کرلیا۔
یوکرین میں 18 سے 24 سال کے نوجوانوں کے لیے ایک سالہ آرمی ٹریننگ لینا لازمی ہوتا ہے، اس لئے 24 سالہ طالب علم 27 سال کی عمر کو پہنچتے ہی خاتون کو طلاق دے گا کیوں کہ 26 سال سے زائد عمر والوں پر آرمی ٹریننگ لازمی نہیں۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
