لندن: چوروں نے سونے کے ٹوئلٹ پر کیا ہاتھ صاف

برطانیہ کےآ كسفورڈ شا ئر میں واقع بلینہم پلیس کی آرٹ نمائش میں رکھے گئے 18 قیراط سونے سے تیار’امریکہ‘ نام کے قیمتی ٹوائلٹ کو چوروں نے چرا لیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

لندن: برطانیہ کےآ كسفورڈ شا ئر میں واقع بلینہم پلیس کی آرٹ نمائش میں رکھے گئے 18 قیراط سونے سے تیار’امریکہ‘ نام کے قیمتی ٹوائلٹ کو چوروں نے چرا لیا۔

ٹیمز ویلی پولس نے ہفتہ کو بتایا کہ آج صبح چار بج کر 57 منٹ پر ہمیں ٹوائلٹ چوری ہونے کی اطلاع ملی۔ اٹلی کے آرٹسٹ موريجيو كیٹلان نے آکسفورڈ ڈشائر میں واقع بلینهم پلیس کی آرٹ نمائش میں اس ٹوائلٹ کو رکھا تھا۔ جمعرات کو نمائش عام لوگوں کے لئے کھول دیا گیا تھا اور بیت الخلا کی قیمت 35.5 کروڑ روپے بتائی گئی تھی۔


2017 میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو اس سونے کے ٹوائلٹ کو دینے کی پیشکش کی گئی تھی۔ پولس نے بتایا کہ چوری کے دوران عمارت کو بھی نقصان پہنچایا گیاہے۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ٹوائلٹ چرانے کے لئے چوروں نے دو گاڑیوں کو استعمال کیا ہو گا۔ اس معاملہ میں شبہ کی بنیاد پر ایک 66 سالہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 15 Sep 2019, 2:10 PM