لبنان پر راکٹ حملہ: اسرائیل کو امریکہ کی حمایت حاصل

امریکہ کے خصوصی نمائندے جیسن گرين بلاٹ نے گزشتہ روز ٹوئٹ کیا کہ ایران کو لبنان اور غزہ میں خصوصی اختیارات حاصل ہیں جس سے اسرائیل کو نقصان ہوتا ہے، امریکہ اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ماسکو: امریکہ نے کہا ہے کہ وہ لبنان کے حالیہ میزائل حملہ کو دیکھتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے اور مکمل طور پر اس کے اپنے دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے۔ بین الاقوامی مذاکرات کے لئے امریکہ کے خصوصی نمائندے جیسن گرين بلاٹ نے گزشتہ روز ٹوئٹ کیا ’’لبنان کی جانب سے اسرائیل میں میزائل داغے گئے، ایران کو لبنان اور غزہ میں خصوصی اختیارات حاصل ہیں جس سے اسرائیل کو نقصان ہوتا ہے۔ امریکہ اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے اور تمام طرح کے حملوں کے خلاف اپنی حفاظت کے اس کے حقوق کی حمایت کرتا ہے‘‘۔

اسرائیل نے کل حزب اللہ مخالف مہم کے تحت اپنی سرحد کے قریب لبنان کے جنگلوں میں ڈرون سے آتش گیر اشیاء گرائی تھی۔ اس کے بعد رد عمل میں لبنان نے بھی اسرائیل کے علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے کئی ٹینک شکن میزائل داغے تھے، اس کے بعد اسرائیل نے لبنان کی جنوبی بستیوں پر تقریباً 100 توپ کے گولے داغے ہیں۔


اواخر اگست میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان کشیدگی اس وقت بڑھ گئی تھی جب اسرائیل نے بیروت کے قریب ایران حمایت یافتہ حزب اللہ کی مہم سے متعلق دفتر پر ڈرون حملہ کیا اور ساتھ ہی اس نے مشرقی لبنان میں واقع فلسطینی ٹھکانوں پر بھی حملے کیے۔

کشیدگی کے درمیان اتوار کو عرب لیگ نے لبنان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ موجودہ صورت حال اسرائیلی قیادت کے گھریلو مفادات کو پورا کرتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 02 Sep 2019, 11:10 AM
/* */