نام نہاد اسرائیلی ریاست کو بے لگام چھوڑ کر فلسطینیوں کے خلاف جرائم جاری رکھنے کی اجازت دی گئی: او آئی سی

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سکریٹری جنرل حسین ابراہیم طٰہٰ نے زوردے کر کہا ہے کہ نام نہاد اسرائیلی ریاست کو بے لگام چھوڑنے سے اسے فلسطینیوں کے خلاف جرائم پر قائم رہنے کا موقع دیا گیا ہے

او آئی سی
او آئی سی
user

یو این آئی

چاڈ: اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سکریٹری جنرل حسین ابراہیم طٰہٰ نے زوردے کر کہا ہے کہ نام نہاد اسرائیلی ریاست کو بے لگام چھوڑنے سے اسے فلسطینیوں کے خلاف جرائم پر قائم رہنے کا موقع دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صہیونی ریاست کے جرائم پر خاموشی نے فلسطینیوں پر مظالم میں اضافہ کیا ہے۔ اسرائیل کے فلسطینیوں کے خلاف اقدامات انسانیت کے خلاف جرائم میں شامل ہیں۔

او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے حال ہی میں فلسطین کے شہر نابلس میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی اور اس واقعے کی عالمی سطح پر آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اسرائیلی ریاست کے انسانیت کےخلاف جرائم پر اس کو کٹہرےمیں لایا جائے۔


یہ بات اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے فلسطین اور القدس الشریف سمیر بکر دیاب نے جدہ میں تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ غیر معمولی اجلاس کے دوران او آئی سی کے سیکٹری جنرل کے نائب کےطور پر کہے۔

اجلاس میں نابلس شہر اور فلسطینی ریاست کی پوری سرزمین پر اسرائیلی جارحیت میں اضافے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا جس کے نتیجے میں حال ہی میں 11 فلسطینی شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ "بین الاقوامی قانون واضح اور ناقابل تقسیم ہے۔ اسرائیل اپنے جرائم اور خلاف ورزیوں پرہٹ دھرمی کے ساتھ قائم ہے۔ وہ عالمی برادری کی آنکھوں کے سامنے فلسطینی سرزمین میں اپنی نوآبادیاتی آباد کاری کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسرائیل کھلے عام بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرتا ہے اور جنیوا کنونشنز اور اقوام متحدہ کی قرارداوں کو پامال کررہا ہے‘‘۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی ریاست کے جرائم پرعالمی خاموشی صہیونی ریاست کی جرائم کےتسلسل میں اس کی حوصلہ افزائی کررہی ہے جب کہ فلسطینیوں کو کسی قسم کا تحفظ فراہم نہیں کیا جا رہا ہے۔

تنظیم کے سکریٹری جنرل نے نابلس، اس سے قبل اریحا اور جنین شہروں میں رونما ہونے والے گھناؤنے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائیاں اسرائیلی فوج کے نہ ختم ہونے والے جرائم کا تسلسل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */