بیت المقدس: لاپتہ فلسطینی بچے کی لاش پانی کے حوض سے برآمد

ہفتے کی صبح بیت المقدس میں مقامی ذرائع نے ایک وڈیو جاری کی جس میں ہنگامی ٹیموں کو دیکھایا گیا کہ وہ کئی گھنٹوں تک شدید ٹھنڈ کا شکار ہونے والے بچے قیس کو طبی امداد فراہم کر رہی ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

مقبوضہ بیت المقدس میں جمعے کی سہ پہر چار بجے لا پتہ ہونے والے 8 سالہ فلسطینی بچہ قیس ابو رمیلہ کی لاش بیت حنینا میں بارش کے پانی کے ایک حوض سے مل گئی۔ لاش ملنے کا اعلان ہفتے کے روز طبی ذرائع نے کیا۔

قیس کے لا پتہ ہونے کے بعد اس کے اغوا کے حوالے سے خبریں گردش میں آئیں۔ بچے کی تلاش کی کارروائی میں بیت المقدس کے مکینوں سمیت سیکڑوں افراد شریک رہے۔ بعد ازاں اسرائیلی حکام نے ایک بیان میں بتایا کہ قیس مل گیا ہے اور اس کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


اسرائیلی حکام کو جمعے کی شب خبر پہنچی تھی کہ قیس پانی کے مذکورہ حوض میں لکڑی کے ایک تختے کے نیچے دبا ہوا ہے۔ بارش کا پانی بھر جانے کے سبب کافی مشقت کے بعد وہاں سے قیس کو نکالا گیا تاہم اس کی حالت نازک تھی۔ بعد ازاں اسرائیلی پولیس نے اعلان کیا کہ قیس کی جان بچانے کی کوشش کامیاب نہیں ہو سکی۔


بیت المقدس: لاپتہ فلسطینی بچے کی لاش پانی کے حوض سے برآمد

ہفتے کی صبح بیت المقدس میں مقامی ذرائع نے ایک وڈیو جاری کی جس میں ہنگامی ٹیموں کو دیکھا گیا کہ وہ کئی گھنٹوں تک شدید ٹھنڈ کا شکار ہونے والے بچے قیس کو طبی امداد فراہم کر رہی ہیں۔


ادھر بیت المقدس میں ایک فلسطینی تنظیم نے شہر کی بلدیہ اور اسرائیلی حکام کو قیس ابو رمیلہ کی موت کا ذمہ دار قرار دیا۔ تنظیم کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بچے کی موت حکام کی غفلت کی وجہ سے واقع ہوئی کیوں کہ انہوں نے بارش کے پانی کے گہرے حوض کو ڈھانپا نہیں تھا اور اس سلسلے میں عوام کے تحفظ کے لیے مطلوبہ احتیاطی اقدامات کو یقینی نہیں بنایا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔