اسرائیلی ہیلی کاپٹر گرکرتباہ، عملے کے 2 ارکان ہلاک، ملبہ کی تلاش جاری

اسرائیل کا ایک ہیلی کاپٹر حیفا کے ساحل پر گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں اس میں سوار دو افراد ہلاک ہو گئے، حادثے کا شکار ہونے والے فوجی ہیلی کاپٹر کے ملبے کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

قومی آوازبیورو

تل ابیب: اسرائیل کا ایک ہیلی کاپٹر حیفا کے ساحل پر گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں اس میں سوار دو افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ اطلاع الحدث کے نامہ نگار نے فراہم کی ہے۔ نامہ نگار نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والے فوجی ہیلی کاپٹر کے ملبے کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ پیر کی شام دیر گئے ایک ہیلی کاپٹر شمالی اسرائیل کے ساحل پر گر کر تباہ ہو گیا اور ہنگامی عملہ جہاز میں سوار چند مسافروں کو بچانے کے لیے کام کر رہا ہے۔ اسرائیل میں ایمرجنسی رسپانس ٹیموں یا فوج کی جانب سے اس واقعے پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔ تا دم تحریر اس حوالے سے مزید کسی قسم کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔