اسرائیلی فوج کا 3 فلسطینی بچوں کے قتل کا اعتراف

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ 21 جنوری کو 3 فلسطینی لڑکے محمد ھانی ابو مندیل، سالم زوید نعامی اور محمود خالد سعید غزہ پٹی کی مشرقی سرحد سے باڑھ عبور کر رہے تھے تو انہیں روکنے کے لیے گولیاں ماری گئیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

تل ابیب: صہیونی فوج کی طرف سے دعویٰ کیا گیا کہ 3 فلسطینی بچے اس وقت اسرائیلی فوج کی گولیوں کا نشانہ بنے تھے جب وہ غزہ پٹی کی سرحد عبور کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے سول انتظامیہ کو بتایا گیا کہ 21 جنوری کو تین فلسطینی لڑکے محمد ھانی ابو مندیل، سالم زوید نعامی اور محمود خالد سعید غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد سے باڑھ عبور کر رہے تھے تو انہیں روکنے کے لیے گولیاں ماری گئیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے 3 فلسطینیوں کو غزہ کی سرحد پر 1948 کے مقبوضہ علاقوں میں داخلہ کی کوشش کے دوران ہلاک کر دیا تھا۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ تین فلسطینی لڑکے سرحد عبور کرکے وعرہ کے مقام پر پہنچے جہاں پر اسرائیلی فوج نے انھیں آگے بڑھنے پر وارننگ دی، مگر وہ آگے بڑھتے رہے جس کے بعد انھیں گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ تاہم صہیونی فوج نے ان فلسطینیوں کو ہلاک کرنے یا انھیں گرفتار کرنے کا کوئی بیان نہیں دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔