اسرائیل: نیتن یاہو اور گینٹز گٹھ بندھن حکومت بنانے کے لئے بات چیت پر متفق

مخلوط حکومت بنانے کی کوششوں کے لئے بینی گینٹز کے پاس تقریباً ایک ماہ کا وقت ہوگا۔ اگر گینٹز حکومت بنانے میں ناکام رہتے ہیں تو صدر ریوین رولن بنجامن نیتن یاہو کو حکومت بنانے کے لیے نامزد کر سکتے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

يروشلم: اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو اور ان کے اہم حریف سینٹ بینی گینٹز نے انتخابات کے بعد تعطل کے درمیان گٹھ بندھن حکومت بنانے کے امکان پر بات چیت شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ بنجامن نیتن یاہو کی لیكڈ پارٹی اور بینی گینٹز کی ’بلیو اینڈ وائٹ پارٹی‘ نے اتوار کو جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ دونوں پارٹیوں کے درمیان بات چیت ’جلد سے جلد ممکن‘ ہوگی۔

دونوں سیاسی پارٹیوں نے صدر ریوین رولن کو اتوار کی شام کو سال بھر سے جاری سیاسی تعطل کے حل کی کوشش کے تحت ’ایک ضروری بات چیت‘ کے لئے بلانے پر شکریہ ادا کیا۔ اس سے پہلے اتوار کو ریوین رولن نے 2 مارچ کو پارلیمانی انتخابات میں منتخب ہوئے تمام پارٹیوں کے رہنماؤں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ ان کے دفتر نے کہا کہ وہ 61 ممبران کی حمایت والے بینی گینٹز کو باضابطہ طور پر حکومت بنانے کے لئے کہیں گے۔


مخلوط حکومت بنانے کی کوششوں کے لئے بینی گینٹز کے پاس تقریباً ایک ماہ کا وقت ہو گا۔ اگر گینٹز حکومت بنانے میں ناکام رہتے ہیں تو اسرائیلی صدر ریوین رولن بنجامن نیتن یاہو کو حکومت بنانے کے لیے نامزد کر سکتے ہیں۔ بنجامن نیتن یاہو کے پاس 58 ممبران پارلیمنٹ کی حمایت حاصل ہے۔ قابل ذکر ہے کہ دو مارچ کو آئے انتخابات کے نتائج کے بعد سے اسرائیل میں سیاسی تعطل برقرار ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */