اسرائیل: کورونا کے مریضوں میں کمی، گھر سے باہر ماسک لگانے کی پابندی ختم

اسرائیل کی وزارت صحت نے ملک میں کامیاب ٹیکہ کاری کے سبب مریضوں کی تعداد میں کافی کمی آنے کے بعد لوگوں کے لئےکھلی ہوا میں ماسک لگانے کی پابندی ہٹاد دی ہے

اسرائیل: گھر سے باہر ماسک لگانے کی پابندی ختم
اسرائیل: گھر سے باہر ماسک لگانے کی پابندی ختم
user

یو این آئی

تل ابیب: اسرائیل کی وزارت صحت نے ملک میں کامیاب ٹیکہ کاری کے سبب مریضوں کی تعداد میں کافی کمی آنے کے بعد لوگوں کے لئےکھلی ہوا میں ماسک لگانے کی پابندی ہٹاد دی ہے۔

وزارت نے سنیچر کو کہا ’’پورے ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد میں کمی آنے پر ہیلتھ ڈائرکٹر ہیزی لیوی کو پابندی کو منسوخ کرنے کے حکم پر دستخط کرنے کا ہدایت دی ہے، جس کے بعد لوگوں کے لئے اب کھلے میں ماسک لگانا ضروری نہیں رہا‘‘۔

وزارت نے لوگوں کو گھر سے باہر بھیڑ بھاڑ والے مقامات اور دیگر تقاریب میں ماسک لگانے کی صلاح دی اور زور دیکر کہا کہ ماسک ابھی بھی گھر کے اندر پہننے کی ضرورت ہے۔ لیکن لوگوں کے لئے کھلے علاقوں اور جہاں بھیڑ نہ ہو، ماسک پہننا ضروری نہیں ہے۔


واضح رہے کہ اسرائیل نے گزشتہ 20 دسمبر سےکورونا وائرس کے خلاف ٹیکہ کاری مہم شروع کی تھی اور دنیا میں اسرائیل سب سے تیزی سے ویکسین لگانے والےممالک میں شمار کیا جانے لگاہے۔

اسرائیل کی وزارت صحت کے ترجمان انت ڈینیلی نےمارچ میں کہا تھا کہ ملک کا منصوبہ ہے کہ سبھی ضروری معیاری عمل مکمل کرتے ہی ملک کے 12۔16 عمر کے بچوں کو ٹیکہ لگانا شروع کردیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔