داعش کا سرغنہ البغدادی امریکی حملہ کے نتیجہ میں ہلاک!
داعش کا سربراہ ابوبکر البغدادی امریکی حملے میں مارا گیا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ کی منظوری کے بعد امریکی اسپیشل فورسز نے آپریشن کیا، جس میں داعش کا سربراہ ابوبکر البغدادی ہلاک ہوا ہے

واشنگٹن: داعش کا سربراہ ابوبکر البغدادی امریکی حملے میں مارا گیا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ کی منظوری کے بعد امریکی اسپیشل فورسز نے آپریشن کیا، جس میں داعش کا سربراہ ابوبکر البغدادی ہلاک ہوا ہے۔ پینٹاگون کے سینئر عہدیدا ر کے مطابق ابوبکر البغدادی کو شام کے علاقے ادلب میں خفیہ آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔ پینٹاگون ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پر اعتماد ہیں کہ آپریشن میں ٹارگٹ کیا گیا ہدف بغدادی ہی تھا۔
اس سے پہلے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر لکھا ’’ابھی ابھی کچھ بہت بڑا ہوا ہے‘‘۔ انہوں نے اگرچہ یہ ظاہر نہیں کیا کہ وہ کس سلسلہ میں ایسا کہہ رہے ہیں۔ اس کے بعد امریکی صدر دفتر وہائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ ٹرمپ آج شام ساڑھے چھ بجے ایک اہم بیان دیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند برسوں میں کئی بار البغدادی کی موت کی افواہیں سامنے آئی ہیں لیکن کچھ عرصہ کے بعد وہ پھر سے سامنے آ تا رہا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔