ایران پر حملہ کے لئے امریکہ کو عراق اپنی زمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا

عراقی صدر صالح نے سی این این کو دیئے انٹرویو میں کہا کہ ہم ایران سمیت کسی بھی پڑوسی ملک کے خلاف حملہ کے لئے اپنے علاقے کا استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

واشنگٹن: عراق نے کہا ہے کہ وہ امریکہ کو ایران کے خلاف حملہ کے لئے اپنی زمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ صدر برہم صالح نے سی این این کو دیئے انٹرویو میں کہا ’’ہم ایران سمیت کسی بھی پڑوسی ملک کے خلاف حملہ کے لئے اپنے علاقے کا استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ یہ فیصلہ عراق اور امریکہ کے درمیان ہونے والے معاہدے کا حصہ نہیں ہے‘‘۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اس سال فروری میں ایک چینل کو دیئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ امریکہ، ایران پر نگرانی کے لیے عراق میں اپنے فوجیوں کی موجودگی بنائے ہوئے ہے۔ امریکی صدر کے اس بیان کے بعد عراقی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر حسن كابی نے کہا تھا کہ پارلیمنٹ امریکہ کے ساتھ ہونے والے سیکورٹی معاہدے کو ختم کرنے کے لئے بل لانے پر غور کر رہی ہے جس سے ملک سے تمام غیر ملکی فوجیوں کی واپسی کا راستہ صاف ہو جائے گا۔


صالح نے کہا کہ امریکہ نے ملک میں واقع امریکی فوجیوں کو ایران پر نظر رکھنے کے لئے عراق کی حکومت سے اجازت لینے کی درخواست نہیں کی ہے۔

امریکہ نے عراق میں سال 2000 میں فوجی مہم کے لئے ہزاروں فوجیوں کو بھیجا تھا۔ عراق کے ساتھ ہونے والے معاہدہ کے تحت امریکہ نے وہاں سے 2011 میں اپنے فوجیوں کو واپس بلا لیا تھا، اس کے تین سال بعد عراقی فوج کی اسلامک دہشت گرد گروپوں سے جاری جنگ میں مدد کے لیے امریکہ نے اپنے فوجیوں کو بھیجا تھا۔ تقریباً پانچ ہزار امریکی فوجی سال 2018 تک عراق میں تھے۔ گزشتہ ہفتے ایران کی سیکورٹی فورسز نے آبنائے هرمز کے علاقے میں امریکہ کے ایک ڈرون طیارہ کو مار گرایا تھا، اس کے بعد امریکہ کے صدر نے کہا تھا کہ ایران جوابی حملے کے لیے تیار رہے۔ امریکہ نے ایران پر فضائی حملے کا حکم دے دیا تھا جسے آخری وقت میں واپس لیا گیا۔


ایران اور چھدنیا کی طاقتوں کے درمیان 2015 میں ہونے والے جوہری معاہدہ سے گزشتہ سال امریکہ کے ہٹنے کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھتی گئی جو اب عروج پر ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔