ہندوستان-امریکہ کے ’ٹو پلس ٹو‘ مذاکرات؛ دفاع، سیکورٹی اور ٹیکنالوجی تعاون بڑھانے پر آج ہوگا تبادلہ خیال

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر مذاکرات میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گے جبکہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور وزیر دفاع لائیڈ آسٹن امریکہ کی نمائندگی کریں گے

ہندوستان۔امریکہ، تصویر آئی اے این ایس
ہندوستان۔امریکہ، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ہندوستان اور امریکہ کے درمیان پانچویں وزارتی سطح کے ٹو پلس ٹو مذاکرات جمعہ کو یعنی آج ہونے جا رہے ہیں۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر مذاکرات میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گے جبکہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور وزیر دفاع لائیڈ آسٹن امریکہ کی نمائندگی کریں گے۔

امریکہ کے وزیر دفاع لائیڈ آسٹن آج ہندوستان آرہے ہیں۔ انہیں تینوں افواج کے دستے گارڈ آف آنر پیش کریں گے۔ آسٹن گزشتہ جون میں بھی یہاں آئے تھے اور اس دوران انہوں نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے بھی بات چیت کی تھی۔


بات چیت کے دوران دونوں ممالک دفاع، سیکورٹی، ٹیکنالوجی اور عوام سے عوام کے درمیان رابطوں کو بڑھانے میں جاری تعاون کا جائزہ لیں گے۔ دونوں ممالک گزشتہ جون اور ستمبر میں وزیر اعظم نریندر مودی اور صدر جو بائیڈن کے درمیان ہونے والی بات چیت کی بنیاد پر ہندوستان-امریکہ شراکت داری کے مستقبل کے روڈ میپ پر تبادلہ خیال کریں گے۔

اس کے علاوہ عصر حاضر کے علاقائی مسائل اور کواڈ جیسے فورمز پر بڑھتے ہوئے تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے وزراء کے درمیان دو طرفہ مذاکرات بھی ہوں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان وزارتی سطح کے ٹو پلس ٹو مذاکرات 2018 سے ہو رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔