امریکہ میں یوم آزادی: متعدد افراد پرتشدد احتجاج میں گرفتار

پولیس نے ایک بیان میں کہا، ’’پرتشدد مظاہروں کے الزام میں 13 نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے اور دو کو عدالت میں طلب کیا گیا ہے۔ یہ گرفتاری 4 جولائی کی شام سے 5 جولائی کی صبح تک ہوئی ہیں۔‘‘

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

واشنگٹن: امریکہ میں پورٹ لینڈ پولیس نے اوریگون کے پورٹ لینڈ علاقے میں یوم آزادی کے موقع پر پرتشدد مظاہروں کے معاملے میں متعدد مظاہرین کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا، ’’پرتشدد مظاہروں کے الزام میں 13 نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے اور دو کو عدالت میں طلب کیا گیا ہے۔ یہ گرفتاری 4 جولائی کی شام سے 5 جولائی کی صبح تک ہوئی ہیں۔‘‘ پولیس کے مطابق مظاہرین نے امریکی پرچم کو نذر آتش کیا اور عدالتی مرکز اور وفاقی عدالت کے باہر پٹاخے بھی جلا ئے، جس کی وجہ سے متعدد کھڑکیاں ٹوٹ گئیں اور متعدد پٹاخے عدالت کی عمارت میں داخل ہوئے۔

پولیس کا کہنا تھا، ’’پولیس اہلکاروں کے ذریعہ ہجوم کو ہٹانے کے دوران مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور ساتھ ہی ان پر دھماکہ خیز مواد بھی پھینک دیا۔ پولیس نے اس وقت کسی بھی شدید چوٹ سے خود کو بچانے کے لئے آنسو گیس کے گولے استعمال کیے۔ اس دوران پولیس اہلکاروں کی آنکھوں میں لیزر لائٹ بھی ماری گئی جو ایک جرم ہے۔ ‘‘اہم بات یہ ہے کہ ہفتے کے روز مظاہرین نے یوم آزادی کے موقع پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب کے بعد وائٹ ہاؤس کے قریب امریکی پرچم بھی نذر آتش کیا۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں بنیاد پرست بائیں بازوؤں، انارکسٹوں کو شکست دینے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایک متشدد ہجوم کے خلاف کھڑے ہیں جو امریکہ کی آزادی کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔