حج 2021: خانہ کعبہ کے نئے غلاف ’کسوہ‘ کی تیاری مکمل، تصاویر جاری

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کسوہ فیکٹری کی جانب سے غلاف کعبہ کے مختلف حصوں کی رونمائی کی گئی، 9 ذی الحج کوعرفہ کے روز پرانا غلاف تبدیل کرکے نیا غلاف کعبہ پہنایا جائے گا۔

تصویر ٹوئٹر @hsharifain
تصویر ٹوئٹر @hsharifain
user

یو این آئی

مکہ مکرمہ: مکہ مکرمہ میں نئے غلاف کعبہ کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے، 9 ذی الحج کوعرفہ کے روز غلاف کعبہ تبدیل کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ میں کسوہ فیکٹری کی جانب سے نئے غلاف کعبہ کی تیاری مکمل کرلی گئی، غلاف کعبہ پورا سال ماہر کاریگروں کے ہاتھوں سے تیار کیا جاتا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کسوہ فیکٹری کی جانب سے غلاف کعبہ کے مختلف حصوں کی رونمائی کی گئی، 9 ذی الحج کوعرفہ کے روز پرانا غلاف تبدیل کرکے نیا غلاف کعبہ پہنایا جائے گا۔ چند روز قبل حرمین شریفین کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نئے غلاف کعبہ کی تصاویر جاری کی تھی، غلاف کعبہ مکہ کے کنگ عبدالعزیز کمپلیکس میں ریشم سے تیار کیا جاتا ہے، سونے اور چاندی کے تاروں سے قرانی آیات کندہ کی جاتی ہیں اس کی تیاری میں استعمال کیا جانے والا ریشم اٹلی، سونے اور چاندی کی تاریں جرمنی سے آتی ہیں۔


غلاف کعبہ کی تیاری میں 670 کلو ریشم، 120 کلو سنہری دھاگہ اور سو کلو چاندی کا دھاگہ استعمال ہوتا ہے، غلاف کعبہ کے لیے ایک بار سفید، ایک بار سرخ اور ایک مرتبہ سیاہ رنگ استعمال کیا گیا، رنگوں کا انتخاب ہر دور کے مالی وسائل کے لحاظ سے کیا جاتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔