ہیثم بن طارق آل سعيد عُمان کے نئے سلطان مقرر

سلطنتِ عُمان میں ہیثم بن طارق بن تیمور آل سعید نے ہفتے کی صبُح پارلیمنٹ کے ایک ہنگامی اجلاس میں ریاست کے نئے سلطان کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

سلطنتِ عُمان میں ہیثم بن طارق بن تیمور آل سعید نے ہفتے کی صبُح پارلیمنٹ کے ایک ہنگامی اجلاس میں ریاست کے نئے سلطان کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔

عُمان کے سرکاری ٹی وی نے ہیثم بن طارق کے تقرر کا اعلان کیا۔ ان کا تقرر ریاست کے بنیادی نظام کے تحت عمل میں آیا ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلطان ہیثم بن طارق نے باور کرایا ہے کہ وہ سلطنت کی ترقی اور پیش رفت کے سلسلے میں مرحوم سلطان قابوس کی بلند روش کو جاری رکھیں گے۔

یاد رہے کہ عُمان کے نئے سلطان جو سلطان قابوس کے چچا زاد بھائی ہیں، انہوں نے 2002 سے ثقافت اور قومی ورثے کے وزیر کا منصب سنبھالا ہوا ہے۔ وہ 1986 سے 2002 تک عمان کے وزیر خارجہ بھی رہے۔

سلطان قابوس بن سعید آج ہفتے کے روز علی الصبح انتقال کر گئے۔ سلطنت کی رائل کورٹ کی جانب سے ان کی وفات کا اعلان کیا گیا۔ اس موقع پر ریاست میں سرکاری اور نجی سیکٹروں میں 3 روز کے سوگ اور سرکاری تعطیل کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ اسی طرح 40 روز تک سلطنت کا پرچم سرنگوں رہے گا۔

    next