عمران خان کی فون پر میرکل سے گفتگو، جرمنی آنے کی دعوت

جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کو ٹیلیفون کرتے ہوئے انہیں انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی۔ اس دوران میرکل نے عمران خان کو جرمنی کے دورے کی دعوت بھی دی۔

انجیلا میرکل اور عمران خان
i
user

ڈی. ڈبلیو

google_preferred_badge

جرمن حکومت کی ایک ترجمان نے ڈوئچے ویلے شعبہ اردو کے نمائندے عرفان آفتاب کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں تصدیق کی کہ یکم اکتوبر کو جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کو فون کیا اور باہمی دلچسپی کے متعدد امور اور کئی بین الاقوامی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس گفتگو کے دوران میرکل نے یہ بھی کہا کہ انہیں بہت خوشی ہو گی کہ اگر وزیر اعظم عمران خان اپنی سہولت کے مطابق کسی مناسب موقع پر جرمنی کا دورہ کریں۔

پاکستانی ذرائع کے مطابق عمران خان نے چانسلر میرکل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی جانب سے دی جانے والی دورے کی دعوت قبول کر لی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے اس موقع پر جرمنی کے ساتھ ایسے دو طرفہ تعلقات کی خواہش کا اظہار بھی کیا، جو وسیع ہونے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے مفاد میں ہوں۔

وزیر اعظم خان نے مزید کہا کہ جرمنی یورپ میں پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی ساتھی ہے اور توانائی کے ساتھ ساتھ کار سازی جیسے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے متعدد امکانات موجود ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے پانی سے بجلی پیدا کرنے اور سرمایہ کاری کا بھی تذکرہ کیا۔

بتایا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور جرمنی کے روابط کی اہمیت پر زور دیا اور متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش ظاہر کی۔ اس کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر باہمی دلچسپی کے کئی امور پر مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس سے قبل میرکل نے اگست میں عمران خان کو وزیر اعظم کا منصب سنبھالنے پر تہینتی پیغام ارسال کیا تھا۔ میرکل نے کہا تھا کہ وہ امید کرتی ہیں کہ عمران خان اپنے دور اقتدار میں بااعتماد فیصلوں کے باعث کامیاب رہیں گے۔

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔