آخر کار ڈنمارک کی وزیر اعظم شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

ڈنمارک کی سب سے کم عمر خواتین وزیر اعظم نے آخرکار فوٹوگرافر اور فلم ساز بو ٹینگبرگ سےشادی کر لی۔

تصویر انسٹگرام
تصویر انسٹگرام
user

قومی آوازبیورو

ڈنمارک کی خاتون وزیر اعظم 42 سالہ میٹی فریڈی رکسن نے آخر کار تین مرتبہ اپنی شادی ملتوی کر نے کے بعد کل جنوب مشرقی ڈنمارک میں واقع موین جزیرہ کے چرچ میں اپنے 55 سالہ منگیتر بو ٹینگبرگ سے شادی کر لی۔

واضح رہے گزشتہ سال جون میں میٹی فریڈی رکسن نے ڈنمارک کے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالا تھا اور وزیر اعظم کی ذمہ داریوں کی وجہ سے انہیں مستقل اپنی شادی ملتوی کرنی پڑی تھی۔ بدھ کو اپنی شادی کے بعد فریڈی رکسن نے تقریب کے بعد چرچ سے باہر آنے کی اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کی جس میں۔


انہوں نے ڈنمارک کی زبان میں صرف ایک لفظ لکھا ’جا‘ جس کا مطلب ہاں اور دل ہوتا ہے۔اس تصویر میں نو شادی شدہ جوڑا چرچ سے باہر آتا دکھائی دے رہا ہے۔

واضح رہےڈنمارک کی وزیر اعظم کی پہلے شادی سرکاری مصروفیت کی وجہ سے ملتوی ہوئی اور پھر کورونا وبا کی وجہ سے ملتوی ہوئی۔وہ ڈیمارک کی دوسری خاتون وزیر اعظم ہیں اور سب سے کم عمر کی ہیں۔ان کی شادی5 جون 2019 کو ہونے والے انتخابات کی وجہ سے پہلی مرتبی ملتوی ہو ئی تھی اور 29 جون 2019 کق وزیر اعظم منتخب ہو گئی تھیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


    Published: 16 Jul 2020, 6:40 PM