چین کے ریستران میں گیس لیک کے سبب دھماکہ، 31 افراد ہلاک

چین کے ننگشیا ہوئی خود مختار علاقے ین چوان میں ایک باربی کیو ریسٹورنٹ میں بدھ کی رات ہوئے دھماکے میں 31 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ مقامی افسران نے جمعرات کو یہ اطلاع دی

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

بیجنگ: چین کے ننگشیا ہوئی خود مختار علاقے ین چوان میں ایک باربی کیو ریسٹورنٹ میں بدھ کی رات ہوئے دھماکے میں 31 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ مقامی افسران نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔

دھماکہ تقریباً 8 بجکر 40 منٹ پر ین چوان کے ضلع ژنگ کنگ کی ایک مصروف سڑک پر ہوا، جو ریستوران کے آپریٹنگ ایریا میں مائع پیٹرولیم گیس کے اخراج کی وجہ سے ہوا۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب لوگ ’ڈریگن بوٹ فیسٹول‘ منانے کے لیے جمع ہوئے تھے۔ یہ چین میں ایک قومی تعطیل ہے جس میں کشتیوں کی ریس ہوتی ہے اور اس دوران موموس بنائے جاتے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق انہوں نے ایک زوردار آواز سنی اور اس کے فوراً بعد ہی علاقے میں سیاہ دھواں پھیل گیا۔ اس کے ساتھ ہی کوکنگ گیس کی بدبو چاروں طرف پھیل گئی۔


کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے ننگشیا ہوئی خود مختار علاقے کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 38 افراد زخمی ہوئے اور امدادی کوششوں کے باوجود 31 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 7 افراد زخمی ہیں جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔