’ایکس‘ پر یوکرین سے بڑا سائبر حملہ، ایلون مسک کا انکشاف، عالمی سطح پر سروس متاثر

ایکس پیر کو دن میں کئی بار ڈاؤن ہوا، جس پر ایلون مسک نے انکشاف کیا کہ یوکرین سے بڑا سائبر حملہ کیا گیا۔ عالمی سطح پر 40 ہزار صارفین نے شکایات درج کرائیں

<div class="paragraphs"><p>ایلون مسک / آئی اے این ایس</p></div>

ایلون مسک / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

معروف مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم ایکس پیر کے روز ایک دن میں کئی بار ڈاؤن ہو گیا، جس کی وجہ سے دنیا بھر کے صارفین کو لاگ ان اور دیگر خدمات کے حوالے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹریکنگ ویب سائٹ ’ڈاؤن ڈیٹیکٹر‘ کے مطابق، عالمی سطح پر 40 ہزار سے زائد صارفین نے شکایات درج کرائیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ ایپ، ویب سائٹ اور سرور کنکشن میں متعدد مسائل پیش آئے۔

ایلون مسک نے اس مسئلے پر ردعمل دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ ایکس پر ایک بڑا سائبر حملہ کیا گیا، جو مبینہ طور پر یوکرین کے خطے سے ہوا۔ فاکس نیوز پر ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ ہمیں مکمل طور پر معلوم نہیں کہ کیا ہوا لیکن یوکرین کے علاقے سے جنریٹ ہونے والے آئی پی ایڈریسز کے ذریعے ایکس کے سسٹم کو نشانہ بنایا گیا۔ مسک کے مطابق، یہ حملہ انتہائی منظم تھا اور کسی بڑی تنظیم یا ملک کی پشت پناہی حاصل ہو سکتی ہے۔


ڈاؤن ڈیٹیکٹر کی رپورٹ کے مطابق، پہلی بار سہ پہر 3:30 بجے، پھر شام 7 بجے اور تیسری بار رات 8:44 پر ایکس کی سروس متاثر ہوئی۔ دنیا کے مختلف ممالک بشمول ہندوستان، کینیڈا، برطانیہ اور آسٹریلیا میں صارفین کو اس سے مشکلات کا سامنا رہا۔

ابتدا میں ایکس انتظامیہ نے اس مسئلے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا، جس پر صارفین نے ناراضگی کا اظہار کیا اور کمپنی پر جوابدہی نہ کرنے کا الزام لگایا۔ تاہم، بعد میں ایلون مسک نے خود ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خلاف ایک بڑا سائبر حملہ کیا گیا، جس میں بھاری وسائل استعمال کیے گئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔