ایل سلواڈور کے فٹ بال اسٹیڈیم میں بھگدڑ، نو افراد ہلاک، 90 زخمی

وزیر صحت فرانسسکو البی نے ٹوئٹر پر کہا کہ ہنگامی ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں اور کم سن بچوں سمیت تقریباً 90 افراد کا علاج کیا جا رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

میکسیکو سٹی: السلواڈور کی راجدھانی سان سلواڈورکے کسکاتلان فٹ بال اسٹیڈیم میں بھگدڑ میں 9 افراد ہلاک اور 90 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔ نیشنل سول پولیس نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ پولیس نے ٹوئٹر پر کہا، " کسکاتلان اسٹیڈیم میں بھگدڑ کے بعد مرنے والوں کی تعداد نو ہے۔ کئی زخمی شائقین کو قریبی اسپتالوں میں لے جایا جا رہا ہے، جن میں سے کم از کم دو کی حالت تشویشناک ہے۔"

پولیس نے بتایا کہ بھگدڑ ہفتے کی رات اس وقت ہوئی جب شائقین نے الیانزا اور ایف اے ایس فٹ بال کلبوں کے درمیان میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش کی اور کھیل روک دیا گیا۔ صدر کے پریس آفس نے کہا کہ یہ واقعہ جعلی ٹکٹوں کی فروخت کی وجہ سے پیش آیا اور مایوس شائقین نے اسٹینڈز میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ وزیر صحت فرانسسکو البی نے ٹوئٹر پر کہا کہ ہنگامی ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں اور کم سن بچوں سمیت تقریباً 90 افراد کا علاج کیا جا رہا ہے۔


سلواڈور کے صدر نایب بوکیل نے ٹوئٹر پر کہا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائے گی اور وعدہ کیا کہ جو بھی قصوروار ہیں، وہ سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔ میڈیا نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ پولیس نے اسٹیڈیم کے باہر آنسو گیس کے گولے چھوڑے، جس سے بھگدڑ مچ گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔