دوران تلاوت آیات بھولنے پر مصری قاری چھ ماہ کے لیے معطل!

مصر کے ایک مشہور قاری حافظ محمد حامد السلکاوی کو دوران تلاوت آیات بھولنے کے بعد چھ ماہ کے لیے ریڈیو پر تلاوت کرنے اور غیر ملکی پروگرامات کے لیے تلاوت کی ریکارڈنگ کروانے سے روک دیا گیا ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ</p></div>

تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ

user

قومی آوازبیورو

قاہرہ: مصر کے ایک مشہور قاری حافظ محمد حامد السلکاوی کو دوران تلاوت آیات بھولنے کے بعد چھ ماہ کے لیے ریڈیو پر تلاوت کرنے اور غیر ملکی پروگرامات کے لیے تلاوت کی ریکارڈنگ کروانے سے روک دیا گیا ہے۔

مصر میں حفاظ اور قراء سنڈیکیٹ نے مشہور قاری محمد حامد السلکاوی کو معطل کرنے اور غیر ملکی ریڈیو اسٹیشنوں اور قرآنی ریکارڈنگ کی فہرست سے ان کا نام چھ ماہ کے لیے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ واقعہ گذشتہ جمعہ کا ہے، جب مصری ٹیلی ویژن، ریڈیو اور کچھ نجی چینلز نے پورٹ سعید گورنری کے المناخ محلے میں واقع الحسین مسجد سے نماز جمعہ براہ راست نشر کی۔

قومی دن کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر الشیخ محمد حامد السلکاوی نے وزیر اوقاف ڈاکٹر محمد مختار جمعہ ،مفتی جمہوریہ ڈاکٹر شوقی علام اور پورٹ سعید کے گورنر میجر جنرل عادل الغضبان کی موجودگی میں دعائیہ تقریب منعقد کی گئی جس میں قاری سلکاوی نے قرآن کی تلاوت کی۔


تلاوت کے دوران مشہور قاری سے غلطی ہو گئی کیونکہ وہ نادانستہ طور پر تلاوت کے دوران دو آیات بھول گئے اور تنبیہ کے باوجود انہیں دہرانے سے کے بجائے آگے بڑھ گئے۔

قراء سنڈیکیٹ نے تلاوت میں غلطی کرنے والے قاری کو چھ ماہ کی مدت کے لیے معطل کرنے کا فیصلہ کیا اور زور دیا کہ وہ کسی ایسے قاری کو برداشت نہیں کرے گی جس نے کتاب اللہ کی تلاوت میں غلطی کی ہو۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔