پرواز کے دوران برازیل کے مسافر طیارے کا ہنگامی دروازہ کھل گیا، مسافروں کے اڑے ہوش

ڈیلی میل نے رپورٹ کیا کہ یہ واقعہ گزشتہ روز ساؤ لوئس سے سلواڈور کے لیے اڑان کے 30 منٹ بعد پیش آیا۔

<div class="paragraphs"><p>مسافر طیارہ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

مسافر طیارہ، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

برازیل: برازیل کے مسافر طیارے کا ہنگامی دروازہ ہزاروں فٹ آسمان میں کھل گیا، جس سے جہاز میں بیٹھے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ میڈیا نے یہ اطلاع دی۔ ڈیلی میل نے رپورٹ کیا کہ یہ واقعہ گزشتہ روز ساؤ لوئس سے سلواڈور کے لیے اڑان کے 30 منٹ بعد پیش آیا۔

سوشل میڈیا پر اس واقعے کی فوٹیج میں طیارے کے عقبی حصے اور ہیچ کے قریب آلات اور سامان رکھے ہوئے دکھایا گیا ہے، جو غیر متوقع طور پر کھل گیا۔ ڈیلی میل نے مقامی میڈیا ویب سائٹ او ان فرنٹ (O Informant) کے حوالے سے بتایا کہ جنوبی امریکہ کے مشہور گلوکار ٹیری بینڈ کے ارکان بھی جہاز میں سوار تھے۔ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔