ڈونالڈ ٹرمپ کی پہلی بیوی ایوانا کا 73 سال کی عمر میں انتقال

سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی پہلی بیوی اور ان کے تین بچوں کی ماں ایوانا ٹرمپ کا 73 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔ بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی

ایوانا ٹرمپ کی فائل تصویر / Getty Images
ایوانا ٹرمپ کی فائل تصویر / Getty Images
user

یو این آئی

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی پہلی بیوی اور ان کے تین بچوں کی ماں ایوانا ٹرمپ کا 73 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔ بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اس بارے میں معلومات دیتے ہوئے ڈونالڈ ٹرمپ نے لکھا، ’’وہ ایک خوبصورت حیرت انگیز خاتون تھیں، جنہوں نے شاندار اور متاثر کن زندگی گزاری۔ جمہوریہ چیک (موجودہ ) میں پیدا ہونے والی ایوانا نے 1977 میں سابق صدر کے ساتھ شادی کی اور 15 سال بعد 1992 میں علیحدگی اختیار کر لی۔


اس جوڑے کے تین بچے ہیں - ڈونالڈ جونیئر، ایوانکا اور ایرک ٹرمپ۔ پولیس کا خیال ہے کہ ان کی موت کسی حادثے کی وجہ سے ہوئی ہو گی۔ ذرائع نے ایک خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ ایوانا نیویارک شہر میں واقع اپنے گھر میں سیڑھیوں کے نیچے بے ہوش پائی گئی تھیں اور خیال کیا جاتا ہے کہ وہ سیڑھیوں سے گر گئی ہوں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔