ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مواخذہ کو بغاوت قرار دیا

اپنے مواخذہ کی کارروائی کو بغاوت قراردیتے ہوئے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جوکچھ ہورہا ہے یہ مواخذہ نہیں بغاوت ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ/Getty Images
i
user

یو این آئی

google_preferred_badge

واشنگٹن: اپنے مواخذہ کی کارروائی کو بغاوت قراردیتے ہوئے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جوکچھ ہورہا ہے یہ مواخذہ نہیں بغاوت ہے۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف مواخذہ کی کارروائی پرٹوئٹ میں کہا کہ جوکچھ ہورہا ہے یہ مواخذہ نہیں بغاوت ہے، مواخذہ کا عمل امریکی تاریخ کی خطرناک ترین کارروائی ہے، مواخذہ کے نام پرامریکیوں کے شہری حقوق چھینے جارہے ہیں جبکہ مواخذہ کا مقصد لوگوں کی طاقت، ووٹ اورآزادی چھیننا ہے۔


امریکی صدرنے کہا کہ میرے خلاف کارروائی کا مقصد مذہب، فوج اورسرحد سے محروم کرنا بھی ہے، ہرگزرتے دن کے ساتھ بہت کچھ سیکھ رہا ہوں، ہم امریکہ کوایک بارپھرعظیم بنانے کیلئے کام کررہے ہیں۔ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی اورچک شومررکاوٹیں ڈال رہے ہیں، مخالفین کا امریکہ کوعظیم بنانے میں رکاوٹ ڈالنے کے سوا کوئی کام نہیں۔

صدرٹرمپ ہاؤس انٹیلی جنس کمیٹی کےسربراہ ایڈم بی شیف پربھی برہم ہوئے اورکہا کہ رکن کانگریس ایڈم شیف کے خلاف فراڈ کی کارروائی کیوں نہیں کی جارہی؟ ایڈم شیف نےمجھ پرغلط الزامات لگائے، امریکی صدرکی توہین کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔ واضح رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذہ کی کارروائی کا آغاز گزشتہ روزہو گیا تھا جس کے بعد امریکی صدرکی مشکلات میں اضافہ یقینی ہے۔

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


    Published: 02 Oct 2019, 5:09 PM